اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق چاقو سے حملہ گلاسگو میں ویسٹ جارج اسٹریٹ پر پیش آیا جہاں 3 افراد ہلاک جبکہ ایک پولیس افسر زخمی ہوا ہے۔ گلاسگو پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو گولی مار دی گئی ہے۔
گلاسگو پولیس کا کہنا ہے کہ ویسٹ جارج اسٹریٹ عوام کے لئے بند ہے اور پولیس ہائی الرٹ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی برطانیہ کے علاقے ریڈنگ (Reading ) میں فوربری گارڈنز میں ایک شخص نے چاقو سے وار کر کے 3 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
گزشتہ مہینوں کے دوران یورپ میں چاقووں کے وار سے ہلاکتوں کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
342/